02-Jun-2022 غیر عنوان -
https://youtu.be/ygujMyuGZB8k
✍🏻کلام۔ توصیف رضا رضوی
آڈیو ریکارڈنگ...
🎙️آواز- قاری مغیث رضا قادری
•°•°•°•°•°•°•
*وہ نایاب گوہر ہیں صدر الشریعہ*
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
محبت کے پیکر ہیں صدر الشریعہ
سراپا منور ہیں صدر الشریعہ
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
اُنہی کی گدائی میں ہر بہتری ہے
شہِ دیں کے نوکر ہیں صدر الشریعہ
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
اُنہی کی عطا ہے بَہارِ شریعت
کَرم کے سمندر ہیں صدر الشریعہ
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
رقم کر گئے عشق آقا دلوں پر
اِک ایسے سخنور ہیں صدر الشریعہ
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
کروڑوں گُلوں کو مہک بانٹتے ہیں
کچھ ایسے معطر ہیں صدر الشریعہ
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
نہ مل پایا ثانی کہیں جن کا کوئی
*وہ نایاب گوہر ہیں صدر الشریعہ*
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
خوشی میں مچل کے ہر اِک کہہ رہا ہے
مِرے سچے رہبر ہیں صدر الشریعہ
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
نسیم سحر عاشقوں کے لیے اور
منافق پہ صر صر ہیں صدر الشریعہ
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
ہے نجدی وہابی کو ڈر ان سے ہر دم
رضا خاں کا خنجر ہیں صدر الشریعہ
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
چلو ان کے روضے پہ اے غم کے مارو!
بناتے مقدر ہیں صدر الشریعہ
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
بھگایا نبی نے جنہیں، اب بھی دردر
لگاتے وہ چکر ہیں صدر الشریعہ
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
جسے دیکھ کر کفر تھَرّا رہا ہے
لیے ایسا تیور ہیں صدر الشریعہ
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
چمک جِن سے ہے سنیت کے چمن میں
ہے سچ وہ گلِ تر ہیں صدر الشریعہ
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
بیاں کس زباں سے ہو توصیفؔ ان کی
کہ امجد ہیں برتر ہیں صدر الشریعہ
❄❄❄❄❄❄❄❄
✍🏻از۔ توصیف رضا خان رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار
+91 9594346926